(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی قابض بحریہ نے جمعرات کی صبح کو بحیرہ غزہ کے شمال میں 5 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے کرکشتیاں ضبط کرلیں۔
فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ صہیونی فوج کی بحریہ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں سوڈانیہ کے علاقے میں ایک فلسطینی ماہی گیر کشتی کو حراست میں لیا ، حراست میں لینے سے پہلے اس پر براہ راست گولہ بارود اور زہریلی گیس فائر کی اور تمام سوار ماہی گیروں کو حراست میں لے کر ان کی دونوں کشتیاں ضبط کرلیں۔
یہ بھی پڑھیے
قابض فوج کے ہاتھوں 40 فلسطینی نوجوان اغوا
اسرائیلی قابض بحریہ روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی ماہی گیروں کو ان کی مقرر کردہ سمندری حدود میں رہتے ہوئے شکار کرنے کے باجود گرفتار کرتی ہے اور ان کی کشتیوں کو تباہ یا ضبط کرلیتی ہے جس کا بنیادی مقصد فلسطینوں کو مزید معاشی مسائل میں مبتلا کرکے فلسطین سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنا ہے ۔