(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عسکری نامہ نگار کا کہنا ہے کہ نابلس میں صورتحال انتہائ تشویشناک ہے ، اسرائیلی فوج تمام تر کوششوں کے باوجود حالت کو قابو میں کرنے میں ناکام ہے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے عبرانی زبان کے معروف اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے فوجی نامہ نگار’یوسییھوشع‘ نے مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی حالیہ صورتحال پر اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ اسرائیل کی صورتحال انتائی تشویشناک ہوچکی ہے ۔ نابلس میں صہیونی فوج کے ہاتھوں پانچ فلسطینیوں کی شہادت کے بعد خاص طور پر ’عرین الاسود‘ کے اہم کمانڈر کی شہادت کے بعد سے حالات قابو سے باہر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی شہداء کو حماس کا خراج عقیدت
انھوں نے لکھا کہ نابلس میں گذشتہ دو ہفتوں سے سخت محاصرہ جاری ہے ، غرب اردن اور مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں شدید کشیدگی ہے ایسی صورت حال میں قابض فوج کے چیف آف اسٹاف اور "شاباک” کے سربراہ مقبوضہ شہر نابلس کے پرانے شہر میں ایک آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ یہ معمولی صورتحال ہرگز نہیں ہے۔ ماضی میں اس طرح کے آپریشن کی نگرانی ایک ڈویژن کمانڈر کی ذمہ داری ہوا کرتی تھی لیکن فوج اور خفیہ ایجنسی کے سربراہان کی جانب سے براہ راست آپریشن کی نگرانی بتارہی ہے کہ کچھ بھی اچھا نہیں ہے ، حالات اس سے بھی گھمبیر ہیں جو نظر آرہے ہیں.
دوسری جانب عبرانی چینل 12 نے کہا کہ "بڑے اندیشے ہیں اور سکیوریٹی سسٹم میں الرٹ کی حالت ہے۔آپریشن کرنے کے امکان کے بارے میں درجنوں اعلی خطرے کی انتباہات موصول ہونے کے بعد قابض فوج جو کہ عرین الاسود کو ختم کرنے میں اسرائیلی قابض فوج کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
چینل نے مزید کہا کہ "ان انتباہات میں وہ اگلے مہینے کے آغاز کے بارے میں بات کر رہے تھے جس کا مقصد اسرائیلی انتخابات کے دن کو بھی سبوتاژ کرنا تھا۔”انہوں نے نشاندہی کی کہ "انتباہات صرف مغربی کنارے کے علاقوں تک محدود نہیں ہیں، بلکہ 1948 میں زیر قبضہ اندرون فلسطین کے شہر بھی ہیں۔”