(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز اپنی بالا دستی قائم رکھنے کے لئے فلسطینیوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کررہی ہیں، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فورسز نے 6 فلسطینیوں کو شہید اور 50 سے زائد کو زخمی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقد س کے شہر بیت لحم میں کہ فلسطینیوں کے خلاف بیت لحم کے گلی کوچوں میں صہیونی فوج نے اسرائیلی راج قائم رکھنے کے لیے کارروائیاں شروع کیں اس دوران فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا اندھا دھند استعمال کیا اور اس کا نشانہ ایک اسکول بھی بنا ۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسکول پر بھی بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث متعدد بچیوں کی حالت غیر ہوگئی اور دسیوں سانس میں دشواری کے باعث بے ہوش ہوگئیں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسکول کے بچوں پربھی آنسو گیس کے اس بہیمانہ استعمال کے بعد فوج کا فلسطینیوں کے ساتھ براہ راست تصادم شروع ہوا۔