(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز مزاحمت کاروں کے حملوں سے بری طرح بوکھلائی ہوئی ہے اور نہتے فلسطینیوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں صہیونی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور بغیر معائنہ کئے وہاں سے روانہ ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی شہداء کو حماس کا خراج عقیدت
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بغیر کسی اشارے کے ایک گاڑی پر اچانک فائرنگ کی جس سے 42 سالہ فلسطینی زخمی ہوگیا، زخمی کے پیروں میں چار گولیاں ماری گئیں تھی جس سے زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔
عینی شاہدین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی پر فائرنگ کرنے کے بعد نا اس کا معائنہ کیا اور نا ہی تلاشی لی ، یو محسوس ہوا کہ گویا انھوں نے بغیر کسی وجہ کے فلسطینی کو زخمی کیا اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔