(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض دشمن نے فلسطینیوں پر جتنا ظلم کیا ہم اتنے ہی مضبوط ہوتے گئے اور اپنے حق پر قائم رہے، ہمارا عزم صہیونی دشمن کے تمام تباہ کن اور مکروہ عزائم کے خلاف ایک ناقابل تسخیررکاوٹ ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے خطیب وامام اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے قبلہ اول کو یہودیانے کی اسرائیلی گھناؤنی سازشوں کے خلاف فلسطینیوں پر زور دے کرکہا ہے کہ بیت المقدس کے باشندوں کاغیر متزلزل عزم اور مضبوط بیداری فلسطینیوں کو کمزور کرنے اور القدس کو کنٹرول کرنے کے لیے قابض اسرائیلی دشمن کے تمام تباہ کن اور مکروہ عزائم کے خلاف ایک ناقابل تسخیررکاوٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی کمانڈر تامر کیلانی اسرائیل کے لئے ایک خوف کی علامت بن چکا تھا
انھوں نے کہا کہ قابض صہیونی دشمن القدس کے شہریوں، پتھروں اور درختوں ہرچیز کونشانہ بنارہےہیں ارض مقدس پر فوجی قبضہ کرنے کے بعد اس دشمن نے القدس شہر کا محاصرہ کرکے اسے الگ تھلگ کرکے یہودیت کے رنگ میں رنگنا شروع کیا۔ اسرائیلی دشمن کی ان ریشہ دوانیوں کی وجہ سے بیت المقدس میں مقامی فلسطینی باشندوں کی معیشت ، تعلیم اور صحت سب بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے باشندں کی استقامت عرب اور اسلامی دنیا کو یروشلم شہر اور اس کے تحفظ اور دفاع کی ذمہ داری سے بری نہیں کرتی۔ مسلم امہ کو القدس اور فلسطین کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔