(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے زخمی فلسطینی لڑکے کو گولیاں ماری جو اس کے پھیپھڑوں سے پار ہوگئی ، زخمی بچے کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غاصب صہیونی فورسز نے گذشتہ روز صہیونی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 15 سالہ فلسطینی بچے محمد ابو قطیش کی والدہ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے عناتا سے حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیلی بربریت کا شکار محلہ الشیخ جراح بھی محاصرے کا شکار
15 سالہ فلسطینی بچے کو گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے عالقے الشیخ جراح محلے کے قریب العیساویہ گاؤں کی زمینوں پر تعمیر کی گئی فرانسیسی پہاڑی کے قریب ایک غیر قانونی صہیونی آباد کار کو مبینہ طور پر چاقو سے قتل کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا جو اس وقت ھداسا عین کارم اسپتال کے انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہے ، محمد ابو قطیش کے پھیپھڑے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور وہ تشویشناک حالت میں ہے ۔