(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نابلس اور اس کے آس پاس کے علاقے گزشتہ 14 روز سے قابض اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہیں اس دوران اغوا اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صہیونی فورسز فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کا غصہ وہ نہتے فلسطینی شہریوں پر نکال رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
رواں سا ل صہیونی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت 177 فلسطینیوں کو شہید کیا
ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض صہیونی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے سے 23 سالہ دیال یابو عیاش نامی خاتوں کو ان کی ماں سمیت اغوا کیا جبکہ اغوا کی یہ تازہ کارروائیاں اتوار کے روز مغربی کنارے اورمقبوضہ یروشلم میں سامنے آئی ہیں۔
صہیونی فوج نے رام اللہ کے مغربی علاقے کے قصبے دیر نظام سے تمیمی خاندان کے دو افراد کو اغوا کیا جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل، بیت لحم اور قلقلیہ کے علاقوں سے چھ دوسرے فلسطینیوں کو اس طرح کی کارروائیوں کے دورانا ٹھایا گیا ہے۔
دریں اثنا نابلس شہر اور اس کے قرب و جوار کے دوسرے علاقوں میں خصوصا ضلع عیسویہ کے علاقوں میں بھی اس طرح کی کارروائیاں کی گئی ہیں ۔ جبکہ نابلس اور اس کے آس پاس کے علاقے گزشتہ 14 روز سے مسلسل قابض اسرائیلی فوج نے محاصرے میں لے رکھے ہیں۔ یہ محاصرہ اس دن شروع ہوا تھا جب ایک اسرائیلی فوجی شافی شومرون نامی ناجائز یہودی بستی کے نزدیک مارا گیا تھا۔