(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز سرچ آپریشن کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کرتے ہیں اور انتظامی حراست کی آڑ میں نہتے فلسطینیوں کو کئی کئی ماہ کی قابل صہیونی زندانوں میں بند رکھتے ہیں ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ سات دہائیوں سے جاری صہیونی ریاستی دہشتگردی میں حالیہ چند سالوں سے مزید شدت آگئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی سیکیورٹی فورسز نے رواں سال کے آغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین کے محصور شہر غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت 177 فلسطینیوں کو شہید کیا۔
یہ بھی پڑھیے
رواں سال فلسطینیوں کے مزاحمتی حملوں میں صہیونی آبادکاروں سمیت 25 فوجی ہلاک ہوئے
رپورٹ میں صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ میں اگست 2022 میں آخری فوجی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 51 شہداء بھی شامل ہیں۔