(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل نے 254 فلسطینیوں کے جسد خاکی کو جبری طورپر اجتماعی قبر میں دفنا یا ہے جبکہ 80 سے زائد شہداکی لاشیں سالوں سے اپنی حراست میں رکھی ہوئی ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست نے بین القوامی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایسی غیر انسانی پالیساں اپنائی ہوئی ہیں جس کی کوئی مثال دینا میں کہیں اور نہیں ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اپنی فضائی حدود اسرائیلی پروازوں کے لئے نہیں کھولیں گے، عمان
رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرئیلی فوج نے چند روز پیشتر شہید ہونے والے فلسطینی عدی التمیمی کے جسد خاکی کو بھی ورثاء کے حوالے کرنے یا انہیں دکھانے سے انکار کر دیا ہے، عدی تمیمی کو گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بے رحمانہ کارروائی کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی پالیسیوں کے تحت 80 سے زائد فلسطینیوں کے لاشیں سالوں سے حراست میں ہیں جن کو ورثا ء کے حوالے کرنے یا انھیں دیکھنے کی اجازت نہیں ہے ، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 254 ایسے شہدا ء بھی ہیں جن کو اسرائیل نے خاموشی سے اجتماعی قبروں میں دفن کردیا ہے اور ان کی کوئی تفصیلات کسی کے پاس موجود نہیں ہیں ۔