(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) التمیمی کی شہادت کے بعد سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر ہے اور اسرائیلی فورسز کے خلاف احتجاج کررہی ہے، مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز سے پرتشدد جھڑپیں بھی جاری ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق عدی التمیمی کی شہادت کے بعد سے الخلیل، رام اللہ، بیت لحم، جنین اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں ہڑتال جاری ہے، جبکہ اسرائیلی فورسز کے ساتھ فلسطینیوں کی پرتشدد جھڑپیں بھی جاری ہیں جس میں اب تک 50 سے زائد فلسطینی اور چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔
عدی التمیمی کی شہادت کے سلسلے میں فلسطینیوں کی قیادت نے مکمل ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا ہڑتال کے دوران کاروبار، تعلیمی ادارے وغیرہ مکمل بند رہے۔
یہ بھی پڑھیے
بادکاروں کے حملوں کا مؤثر جواب، فلسطینیوں نے صہیونیوں کی بس تباہ کردیں
مقامی ذرائع کے مطابق ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں شہر کے شمالی داخلی راستے پر شروع ہوئیں۔ جہاں قابض فوجیوں نے ہڑتالیوں پر گرینیڈ پھینکے، الخلیل شہر میں فلسطینی نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر قابض اسرائیلی فوج نے ان پر آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں جس سے اب تک 50 سے زائد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔