(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ عمان کی جانب سے اسرائیلی پروازوں کے لیے فضائی حدود کھولنے سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار یسرائیل ھیوم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سلطنت عمان نے اسرائیلی سویلین طیاروں کو دنیا کے مشرقی حصے تک پہنچنے کے لیے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج نے فلسطینی کو فائرنگ سے شدید زخمی کیا اور پھر گرفتار کرلیا
عمان کی جانب سے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے سے انکار کے بعد اسرائیلی ایئرلائنز کوجزیرہ نما عرب سے ایشیا اور مشرق کے لیے براہ راست پروازوں کےلئے تاخیر ہوگی اور اسرائیلی ایئر لائنز کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑے گا ۔
اسرائیلی حکام نے عمان کی جانب سے اسرائیلی پروازوں کے لیے فضائی حدود کھولنے سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز کے ایک سینئر ریسرچ فیلو یوئل گوزانسکیا کا کنا ہے کہ کہ فضائی حدود کے استعمال کی اجازتے نہ دینے کی وجہ ایران ہے ، انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران اپنے تمام علاقائی اتحادیوں پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کرنے کےلئے دباؤ بڑھا رہا ہے۔