(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں تلاشی کے نام پر لوٹ مار شروع کی جس کے ردعمل میں فلسطینیوں نے پتھراؤ کیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہروں ، نابلس ،رام اللہ ،اور الخلیل کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز نے نام نہاد چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار شروع کی ، ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فورسز پر پتھراؤ کیا ، اسرائیلی فوج نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں کم سے کم 42 فلسطینی باشندوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جس میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ بھاری مقدار میں کی جانے والی آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد کے بے ہوش ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب قابض صہیونی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ "بارڈر گارڈ” کے "خفیہ” یونٹ کی ایک فورس نے مغربی کنارے میں ایک سرچ آپریشن کیا جس میں اسرائیلی فوج اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی شاباک کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا اس آپریشن میں 12 انتہائی مطلوب فلسطینیوں کے گرفتار کئےجانے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔