(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے سب سے زیادہ گرفتاریاں مقبوضہ بیت المقدس سے کیں جس کی تعداد ڈھائی ہزار سے زائد ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ روال سال 2022 کے دوران اب تک صہیونی سیکیورٹی فورسز نے پانچ ہزار تین سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں ایک سو گیارہ خواتین اور ساٹھ بچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمت کاروں کے اسرائیلی فوجی چوکیوں پر مزید حملے
جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک نظر بند کیے گئے سب سے زیادہ فلسطینیوں کا تعلق مقبوضہ مشرقی بیت المقدس سے ہےجہاں سے دو ہزار تین سو ترپن فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ان میں سے بہت بڑی تعداد ان فلسطینیوں کی ہے جو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے قید کئے گئے ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے یہ مقبوضہ بیت المقدس سے کی جانے والی سب سے زیادہ گرفتاریاں ہیں جبکہ اس سے قبل ا مشرقی بیت المقدس میں نظر بندیوں اور گرفتاریوں کی سب سے زیادہ تعداد 1228 ماہ اپریل میں عمل میں لائی گئی ہیں۔