• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

آسٹریلیا کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت ماننے سے انکار

آسٹریلیا کے اعلان کے بعد اسرائیل کی سیاسی قیادت میں بے چینی پھیل گئی، اور اس کو اسرائیل کی بڑی ناکامی قرار دیا جارہا ہے

بدھ 19-10-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
آسٹریلیا کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت ماننے سے انکار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) آسٹریلیا  کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس حتمی حیثیت کا مسئلہ ہے جس کو  اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان کسی بھی امن مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر حل کیا جانا چاہیے‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ نے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست اسرائیل  کے دارالحکومت تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اسرائیل کی سیاسی قیادت میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم یائر لیپڈ اسرائیل کے لئے تباہی ہے، یو این میں سابق اسرائیلی مستقل مندوب

وزیر خارجہ پینی وونگ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ  آسٹریلیا مقبوضہ بیت المقدس  کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر مزید تسلیم نہیں کرے گا۔ حکومت نے سابق قدامت پسند حکومت کی جانب سے کیے گئے ایک متنازعہ فیصلے کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ‘یروشلم ایک حتمی حیثیت کا مسئلہ ہے جسے اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان کسی بھی امن مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر حل کیا جانا چاہیے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ "آسٹریلیا دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے جس میں اسرائیل اور مستقبل کی فلسطینی ریاست بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر امن اور سلامتی کے ساتھ ساتھ رہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم کسی ایسے نقطہ نظر کی حمایت نہیں کریں گے جو اس امکان کو کمزور کرے۔”

واضح رہے کہ  سنہ  2018 میں اسکاٹ موریسن کی قیادت میں سابقہ قدامت پسند اتحادی حکومت نے مغربی یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا، جس سے مشرق وسطیٰ کی دہائیوں کی پالیسی کو تبدیل کر دیا گیا۔

Tags: آسٹریلیااسرائیلپینی وونگصہیونی ریاستمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.