(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک فوجی چوکی پر فائرنگ سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ْ
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے شمال میں اسرائیلی فوج کی الجلمہ چوکی پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی آبادکاروں کا فلسطینی کاشتکاروں پرحملہ، تصادم میں چھ فلسطینی زخمی
دوسری جانب فلسطینی مقامی ذرائع نے بتایا فلسطینی مجاہدین نے شہر کے مغرب میں واقع سالم فوجی چوکی پر بھی گولیوں کی بوچھاڑ کردی تاہم اس حملےمیں بھی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ فلسطینی مجاہدین مغربی کنارے میں غیر قانونی صہیونی فوجی چوکیوں کو روزانہ کی بنیاد پر گولیوں یا گھریلو ساختہ بم پھینک کر نشانہ بنارہے ہیں۔
اتوارکواسرائیلی وزیر اعظم یائر لپیڈ نے تل ابیب (1948 میں مرکزی مقبوضہ فلسطین) میں اپنی فوج کی وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ایک خصوصی سکیورٹی اجلاس منعقد کیا۔اس اجلاس میں شمالی مغربی کنارے، خاص طور پر نابلس کے علاقے اور فلسطینی "عرین الاسود” گروپوں کی سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت کی۔