(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہم ہمیشہ یوکرینی باشندوں کو مسلح کرنے کے بارے میں سنتے ہیں، لیکن ایک بار بھی مظلوم فلسطینی اور یا یمنی عوام کو مسلح کرنے کی بات کیوں نہیں کرتے ؟۔
آئرلینڈ کی رکن پارلیمنٹ اور سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے ساتھ کئے جانے والے دوہرے معیار پر اکثر تنقید کرنے والی سرگرم کلیئر ڈیلی نے اپنی ایک سوشل میڈیابیان میں روس اور یوکرین کی جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار کو سامنے رکھا ہے۔
یہ بھی پڑیھیے
وزیراعظم یائر لیپڈ اسرائیل کے لئے تباہی ہے، یو این میں سابق اسرائیلی مستقل مندوب
انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یوکرین پر روسی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ ایک خوفناک مرحلے پر پہنچ چکی ہے جس کو فوری طورپر ختم ہونا چاہئے ۔
انھوں نےروس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو مسلح کرنے کے مطالبات اور اس کا فلسطین اور یمن سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ یوکرینی باشندوں کو مسلح کرنے کے بارے میں سنتے ہیں، لیکن ایک بار بھی مظلوم فلسطینی اور یا یمنی عوام کو مسلح کرنے کی بات کیوں نہیں کرتے ؟۔