(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ڈینی ڈینن کا کہنا ہے کہ جس روز سے یائر لیپڈ نے بطور وزیراعظم عہدہ سنبھالا ہے اس وقت سے اسرائیل کی خارجہ پالیسی کی کوئی سمت نہیں ہے ملک میں سیکیورٹی کی بدترین صورتحال ہے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سابق سفیر ڈینی ڈینن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر حالیہ اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یائر لیپڈ اسرائیل کے لئے تباہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نابلس: اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ اور فوجی چیک پوسٹ پر بم دھماکہ
انھوں نے آسٹریلیا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو منسوخ کرنے کو اسرائیل کی خارجہ پالیسی کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا فیصلہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ لیپڈ حکومت ہمارے خارجہ تعلقات کے لیے ایک تباہی ہے۔”
واضح رہے کہ ڈینی ڈینن اقوام متحدہ میں اسرائیل کے 17 ویں مستقل نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت ورلڈ لیکود کے چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں ۔