(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسلح صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے فلسطینی باشندوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی زرعی زمینوں پر کام کررہے تھے۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کے ایک مسلح گروپ نے تلکرم کے قریب قفین قصبے کے شمال مشرق میں، وادی سالم کے علاقے میں فلسطینی کاشتکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ زیتون کے باغ میں کام کررہے تھے ۔
قفین کے میئر ولید صباح نے کہا کہ زیتون کی کٹائی کے سیزن کے آغاز سے ہی کسانوں پر آباد کاروں کے حملے معمول بن چکے ہیں ،صہیونی آبادکار جدید اسلحہ سے لیس ہوکر فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کےلئے کبھی باغات کو آگ لگا دیتے ہیں تو کبھی درختوں کو کاٹ دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سلفیت: صہیونی فوج کی فائرنگ، پانچ فلسطینی زخمی
انھوں نے بتایا کہ گذشتہ روز بھی صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی کاشتکاروں پر حملہ کیا جس کے بعد دونوں فریقین میں تصادم ہوا، اسرائیلی آبادکاروں نے چھ فلسطینیوں کو زخمی کردیا ۔