(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی شہریوں پر صہیونی آبادکاروں کے حملوں کو روکنے کےلئے اسرائیل کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دار خفیہ ایجنسی نے یہودی ربیوں سے مدد کی اپیل کردی۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دار خفیہ ایجنسی شاباک فلسطینی مزاحت کاروں کے اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں پر حملوں سے پہلے ہی پریشان ہے ، شاباک نے غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں ، املاک ، باغات اور بستیوں پر مسلح حملوں کو مزاحمت کاروں کی جانب سے غیر معمولی تیز ہوتے ہوئے حملوں کا ردعمل قرار دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی آبادکاروں کا فلسطینیوں کے باغات پر دھاوا، سیکڑوں درخت کاٹ ڈالے
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کو فلسطینیوں پر حملوں سے روکنے کےلئے یہودی مذہبی رہنماؤں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے گذشتہ روز شاباک کے سربراہ کی یہودی ربیوں کے ساتھ ایک انتہائی اہم ملاقات کی گئی ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ صہیونی آبادکاروں کو فلسطینیوں پر حملوں سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدہ صورتحال کو معمول پر لایا جاسکے ۔