• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

رمضان کے تقدس میں فوجی کارروائیاں نہیں روک سکتے:اسرائیل

بدھ 11-08-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_iof-arrests151

اسرائیل کے ایک اعلیٰ سطح کے فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ ان کا فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ رمضان المبارک میں مغربی کنارے کے علاقوں میں فوجی کارروائیوں روکنے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا. انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظراسرائیلی فوج اپنی کارروائیاں نہیں روک سکتی بلکہ ضرورت پڑنے پران میں شدت لائی جائے گی. شہری دفاع کے لیے مخصوص بریگیڈ کے سربراہ میجرجنرل یواف مورڈخائی نے ایک نیوز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ "فوج کا محمود عباس کے ساتھ رمضان میں فوجی آپریشن بند کرنے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا.فوج فلسطین کے شہروں اور دیہاتوں میں جہاں بھی فوجی کارروائی ناگزیر سمجھے گے کرنے سے گریز نہیں کرے گی. اور رمضان المبارک میں فلسطینیوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے کے لیے آپریشن تیز بھی کیے جا سکتے ہیں” ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی فوجی افسر نے عباس ملیشیا کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ عباس ملیشیا کی تین سال کی کارکردگی کے بعد مغربی کنارے میں حماس کی طرف سے اسرائیل کو اب زیادہ خطرات لاحق نہیں، کیونکہ عباس ملیشیا نے مغربی کنارے کے علاقوں سے حماس کی عسکری قوت کو کچل دیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے دو سال قبل مغربی کنارے میں ایک نئی تحریک انتفاضہ برپا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اسرائیلی فوج نے عباس ملیشیا کے ساتھ مل کر حماس کی یہ کوشش ناکام بنا دی. اسکے بعد حماس کو مغربی کنارے میں سراٹھانے کا موقع نہیں دیا گیا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.