(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جدیدترین ٹیکنا لوجی اور بدترین ریاستی دہشتگردی کے باوجود مزاحمت کاروں کے حملوں میں تیزی صہیونی ریاست کے اختتام کی کی ابتداء ہے۔
گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے مشترکہ کنٹرول روم سے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ اگر قبلہ اول کے خلاف صہیونی جارحیت ہوئی اور اس کے نتیجے میں الاقصیٰ کو نقصان پہنچاتو اس کا نتیجہ اسرائیل کی تباہی کی صورت میں سامنے آئے گا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کی دہشت گردی جاری، فائرنگ سے ڈاکٹر سمیت تین فلسطینی شہید
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ کی خلاف ورزی اور القدس میں ہمارے لوگوں کے خلاف دشمن کے جرائم میں اضافہ اور مقدسات کی بے حرمتی قابض دشمن کے لیے ڈراونا خواب ثابت ہوگا۔
انہوں نے مغربی کنارے، بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض دشمن کے خلاف اپنی کارروائیوں میں اضافہ کریں اور دشمن کے خلاف ہر محاذ پر لڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مغربی کنارے اور یروشلم میں بڑھتی ہوئی مزاحمت اور القدس، نابلس، جنین، رام اللہ، بیت المقدس، قلقیلیہ میں فلسطینی عوام، اس کے دھڑوں، مزاحمت کاروں کی بہادری کو "فخر اور عزت کے ساتھ” دیکھ رہے ہیں۔