(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سب سے کامیاب کارروائی بن گوریان ہوائی اڈے کے قریب اسرائیلی فوجی کو تیز رفتار گاڑی سے کچلنے کی قرار دی گئی۔
غیر قانونی صہیونی ریاست کے معروف اخبار یروشلم پوسٹ کی جانب سے فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی گئی جس میں اسرائیلی فوجیوں اور صہیونی آبادکاروں کے خلاف فلسطینی مجاہدین کی کامیاب کارروائیوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں ۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے گذشتہ ماہ ستمبر کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کناروں سمیت اسرائیل کے اندرونی علاقوں اور اس کے مختلف شہروں میں 18 مزاحمتی کارروائیاں کیں۔ "سب سے نمایاں کارروائی بن گوریون ہوائی اڈے پر ایک اسرائیلی فوجی کو تیز رفتار گاڑی سے کچلنے کی کارروائی تھی جبکہ دوسری کارروائی ایک ٹرین کی پٹری پر ایک دھماکہ خیز ڈیوائس نصب کرنے کی کوشش تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جزیرہ النقب کے علاقے میں پانچ کارروائیوں کے ساتھ مقبوضہ اندرون کے شہروں اورعلاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں کی سب سے زیادہ تعدد ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل کا وجود خلاف فطرت ہے اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے، محمد وسام مرتضیٰ
انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی قابض افواج اور آباد کار گروہ مقبوضہ علاقوں کے اندر فلسطینیوں کے خلاف اپنی خلاف ورزیوں اور جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں 51 خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، جن میں سب سے نمایاں محمود احمد شحادہ کا قتل اور ناصرہ شہرمیں ایک مزاحمتی کارروائی میں ایک آباد کار زخمی ہوا۔
رپورٹ کے مطابق قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کی خلاف ورزیاں مختلف تھیں۔ قابض فوج نے ستمبر میں اندرون فلسطین سے 19 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض حکام نے املاک کو مسمار کرنے اور چوری کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، کیونکہ مسمار ہونے والے گھروں کی تعداد چھ اور لوٹی گئی املاک کی تعداد دو تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ نقب علاقہ سب سے زیادہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کا شکار رہا، جس میں 17 خلاف ورزیاں ہوئیں، اس کے بعد مقبوضہ شہر عکا میں 9 خلاف ورزیاں ہوئیں۔