(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) الجزائر میں فلسطینی گروپوں کی ہونے والے مفاہتی اجلاس میں "اتحاد برائے ارضِ فلسطین” معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کا مقصد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئے انتخابات کے ذریعہ 15 برس سے جاری اختلافات کو حل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الجزائر کے دارالحکومت میں، صدر عبدالمجید تبون کی زیرِسرپرستی میں ہونے والے "اتحاد برائے ارضِ فلسطین” میں "الجزائر اعلامیہ” پر دستخط کیے جس کے تحت حماس، فتح اور دیگر 12 فلسطینی گروپ ایک برس کے اندر صدارتی اور قانون ساز کونسل کے لیے انتخابات کرانے پر متفق ہو گئے۔ اس معاہدے پر فتح کے سینیئر رہنما عزام الاحمد، حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور پاپولر فرنٹ فاردی لبریشن آف فلسطین کے سکریٹری جنرل طلال ناجی نے دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیے
ناجائز صہیونی پنجوں سے آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی، ڈاکٹر یوسف الحساينہ
اس موقع پر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے الجزائرکے صدرعبدالمجید تبون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جس کے ذریعہ ہمیں یروشلم نظر آرہا ہے۔”
کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینیوں کے اتحاد میں الجزائر اور صدر تبون کی کوششوں اور کردار کی تعریف کی، خاص طور پر اگلے ماہ کے اوائل میں الجزائر میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس سے قبل اس کانفرنس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سربراہی اجلاس کا اہم نکتہ بحث فلسطین ہی ہو گا۔