(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ارض مقدس کی تاریخ گواہ ہے کہ فلسطینیوں نے کبھی بھی ظالموں کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے ہیں، فلسطین کا بچہ بچہ ارض مقدس کے دفاع کے لئے جان قربان کرنے کیلئے بے چین ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے سیاسی دفتر کے رکن، ڈاکٹر یوسف الحساينہ نے مزاحمت کاروں کے حملوں سے اسرائیلی فوج کی بوکھلاہٹ کو شکست قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی اس بات کا ثبوت ہے کہ اب اسرائیل کا ناجائز وجود زیادہ دیر تک کےلئے قائم نہیں رہ سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ارض مقدس کی تاریخ گواہ ہے کہ فلسطینیوں نے کبھی بھی ظالموں کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے ہیں، فلسطین کا بچہ بچہ فلسطین کے دفاع کے لئے جان قربان کرنے کیلئے بے چین ہے ناجائز صہیونی پنجوں سے آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی ۔