(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج عالمی برادری کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے، اسرائیلی فوج صحافیوں ، ڈاکٹروں اور طبی امداد فراہم کرنے والے کارکنان کو بھی دانستہ نشانہ بنارہ ی ہے۔
جنین میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی (PRCS) کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ محمود سعدی نے کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں آج صبح اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن کیا گھروں اور اسپتالوں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس سے ایک ڈاکٹر سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کی دہشت گردی جاری، فائرنگ سے ڈاکٹر سمیت تین فلسطینی شہید
انھوں نے بتایا اسرائیلی فوج عالمی برادری کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے، اسرائیلی فوج صحافیوں، ڈاکٹروں اور طبی امداد فراہم کرنے والے کارکنان کو بھی دانستہ نشانہ بنارہی ہے۔
محمود سعدی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے آج زخمی فلسطینیوں کی مدد کو پہنچنے والے ہلاک احمر کے کارکنان پر بھی فائرنگ کی جس سے ایک کارکن کو گردن پر گولی لگی دوسرے کو کمر پر تین گولیاں لگیں جبکہ معمولی زخمی ہوا ، دونوں زخمی کارکنان جنین کے ابن سینا اسپتال میں تشویشناک حالت میں ہیں۔