(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فورسز نے سب سے زیادہ بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن کی کل تعداد 181ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر نظر رکھنےوالی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غاصب صہیونی فورسز نے گذشتہ ماہ بھی بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاریاں جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی آبادکاروں کا حملہ، فلسطینیوں کے پولٹری فارمز اور فصلوں کو آگ لگادی
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غاصب صہیونی فوج نے ماہ ستمبر کے دوران 35 بچوں اور 20 خواتین سمیت 450 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں سے اکثریت انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے گرفتار ہونے والے شامل ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں گرفتاریوں کی شرح ہر ماہ سب سے زیادہ ہے، جس میں کل 181 گرفتاریاں ہوئیں، جن میں 31 بچے اور 16 خواتین شامل ہیں، اس کے بعد جینن 59 گرفتاریاں کی گئیں۔ تیسرے نمبر پرالخلیل سے 55 فلسطینیوں کو گرفتارکیا گیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اسی ماہ کے دوران جاری کیے گئے انتظامی حراستی احکامات کی تعداد 245 تھی، جن میں 102 نئے احکامات اور 143 تجدید کے احکامات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں اور اسیران کی تعداد تقریباً 4700 تک پہنچ گئی ہے جن میں 50 سے زائد خواتین ، تقریباً 200 سے زائد بچے جن میں 190 نابالغ ہیں شامل ہیں۔