(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی زندانوں میں تقریباچار ہزار چھ سو سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں خواتین اور بچوں سمیت بزرگوں اور سنگین بیماریوں میں مبتلا شہری بھی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے عالمی برادری کی توجہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف مبذول کرائی ہے، گذشتہ روز 292 تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں صہیونی زندانوں میں چار ہزار سے زائد فلسطینیوں جن میں 180 نابالغ بچے اور صحافیوں اور اساتذہ سمیت 32 خواتین کی بغیر کسی جرم کے حراست کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی جیلوں میں 200 سے زائد فلسطینی بچے بغیر کسی جرم کے قید ہیں
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو ان کے حقوق کی فراہمی عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔بیان میں عالمی برادری، اقوام متحدہ، ریڈ کراس اور دوسرے موثر اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطینیوں کی جبری قید، نسلی امتیاز کے ظالمانہ سلوک، انتظامی قید اور فلسطینی بچوں اور خواتین کو قید کرنے کی مجرمانہ پالیسی کا نوٹس لیں اور اس پر آواز بلند کریں۔