(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لبنان صہیونی ریاست کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات کی سخت مذمت کرتا ہے ، اسرائیل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور فلسطینی سرزمین اس کے اصل وارثوں کے حوالے کی جائے۔
لبنان کے وزیر ثقافت محمد وسام مرتضیٰ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دو سال کے وقفے کےبعد منعقد ہونے والے فائن آرٹ کی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک غیر قانونی صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کو مسترد کرتا ہے اور اس کی مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل مزاحمت کاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، دعوے بے بنیاد ہیں، صہیونی میڈیا
انھوں نے کہا کہ غیر قانونی صہیونی ریاست کا فلسطینی سرزمین پر قبضہ خلاف فطرت ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ صہیونی ریاست کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور فلسطینی سرزمین اس کے اصل وارثوں کے حوالے کی جائے۔