• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مزاحمت کاروں کے حملے جاری، دو صہیونی فوجیوں سمیت چار اسرائیلی زخمی

اسرائیلی فوج پر مزاحمت کاروں کے حملے غیر معمولی طورپر بڑھ چکے ہیں اسرائیل سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔

پیر 10-10-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مزاحمت کاروں کے حملے جاری، دو صہیونی فوجیوں سمیت چار اسرائیلی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں مزاحمت کاروں کی کارروائیاں  اور صہیونی آبادکاروں سمیت فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں ، اسرائیلی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو سیکیورٹی کے سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدین نے  اسرائیلی فوج پر منظم انداز میں متعدد حملے کئے جس میں  دو اسرائیلی فوجی اور دو غیر قانونی صہیونی آبادکار زخمی ہوگئے ہیں  حملے میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی بھی تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 مزاحمت کاروں نے قابض افواج اور آباد کاروں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کے دو حملے کیے ۔ اس کے علاوہ 13 مقامات پر صہیونی فوج کے ساتھ تصادم شروع ہوا۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمت کاروں کی جانب سے دو دھماکہ خیز آلات کے دھماکے  اور فائرنگ بھی کی  گئی۔

اسرائیلی دفاعی تجزیہ کار ایلن شوریکر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج پر مزاحمت کاروں کے حملے غیر معمولی طورپر بڑھ چکے ہیں اسرائیل سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صہیونی فوج فلسطینیوں سے تصادم جاری رکھنے کے لیے تیار نہیں، رپورٹ

مقبوضہ بیت المقد میں العیزریہ، ابو دیس، باب العامود اور پرانے شہر میں جھڑپیں ہوئیں جس میں ایک صہیونی فوجی زخمی ہوگیا۔رام اللہ میں مغربی مزرعہ میں جھڑپوں اور پتھراؤ کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوا، سلواد، عطارا اور البریح میں جھڑپیں ہوئیں۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین متعدد مقامات پرجھڑپیں، فائرنگ، دھماکہ خیز مواد سے حملوں کے واقعا ہوئے۔ ان حملوں میں اسرئیلی فوج کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔قلقیلیہ میں ایال کراسنگ کے ساتھ ساتھ نابلس میں بھی جھڑپیں ہوئیں، جس میں صرا میں فائرنگ ہوئی، جب کہ الخلیل میں دورا اور الشلالہ اسٹریٹ میں جھڑپیں ہوئیں۔

مخصوص کارروائیوں کے حوالے سے دشمن نے اعتراف کیا کہ جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولنے اور قابض فوج کی جانب بارودی مواد پھینکنے اور جنین میں الجلمہ چوکی کو بارودی مواد سے نشانہ بنانے کے دوران بارودی جھڑپوں اور فائرنگ اور فائرنگ میں ایک فوجی زخمی ہوا۔       رام اللہ کے قریب مغربی مزرعہ میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی بھی سر میں پتھر لگنے سے زخمی ہوا اور القدس کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں قابض فوج کا ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

Tags: اسرائیلیشہیدصہیونیفلسطینیمزاحمت کارمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.