(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ 10روز کے دوران صہیونی فوج کی بربریت کے باعث دو بچوں سمیت سات فلسطینی شہید اورخواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے غیر قانونی صہیونی ریاست کی فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز پر ہونے والی مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کے لئے اسرائیلی فوج نے گذشتہ ایک ماہ سے تلاشی کے نام پر لوٹ مار اور فلسطینیوں کے خلاف منظم کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے، گذشتہ ماہ اٹھائیس اکتوبر کو صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں زخمی ہونے والا 12 سالہ بچہ محمود محمد خلیل سمودی آج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیا ۔
جنین پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فوج کے حملے کے بعد سے تاحال، دو بچوں سمیت سات نوجوان شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق شہید سمودی کی شہادت کے ساتھ رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرئیلی فو نے 165 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے ۔