(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مجاہدین کی استقامتی کارروائیوں کے خوف سے صیہونی حکومت نے غرب اردن سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈا ؤن شروع کر رہا ہے اس دوران جہاد اسلامی کے مجاہدین نے غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی پریڈ میں حصہ لیکر، اپنی عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں تنظیم کے پینتیسویں یوم تاسیس کے موقع بڑے پیمانے پر فوجی پریڈ میں حصہ لیکراپنی عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اس موقع پر مجاہدین نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی نمائش بھی کی۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج فلسطینیوں سے تصادم جاری رکھنے کے لیے تیار نہیں، رپورٹ
جہاد اسلامی کے اعلی فوجی کمانڈر درویش الغرابلی نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ اسرائیل کے خلاف مزاحمت پر استوار ہے اور مزاحمت ہی سرزمین فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔
دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کے خلاف انجام پانے والے روزانہ کے حملوں کو، اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف استقامتی محاذ کے جوابی اقدامات کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے جیسے صہیونی دہشتگری میں اضافہ ہورہا ہے مزاحمتی کارروائیوں میں بھی منظم انداز میں اضافہ ہورہا ہے، انھوں نے کہا کہ فلسطین کا بچہ بچہ ارض مقدس کے دفاع کےلئے جان کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔