(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی صحافی اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی کوریج کررہے تھے اس دوران صہیونی فوجیوں نے انھیں بھی گولیوں کو نشانہ بنایا۔
فلسطین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دونوں فلسطینی صحافی محمود فوزی اور لوئی السمحان اس وقت اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی گولیوں سے زخمی ہوئے جب وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دیر الحطب کے مقام پر عسکرکیمپ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن کی کوریج کررہے تھے۔
صہیونی فوج کی اس کارروائی میں 21 سالہ فلسطینی نوجوان علاء ناصر احمد زغال سر پر تین گولیاں لگنے سے موقع پر شہید جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے ۔