(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صہیونی فورسز کی جانب سے نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے جس میں فلسطینیوں کو فائرنگ سمیت ہر طرح کےجبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صہیونی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں البیرہ کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں میں تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی جس کے خلاف فلسطینیوں نے مزاحمت کی۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی بچے ۔ یورپی یونین کی فکر مندی اور سادگی ساتھ ساتھ!
غاصب فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ، آنسو گیس کے باعث درجنوں شہریوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ایک چودہ سالہ فلسطینی بچہ اسرائیلی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فورسز نے بچہ کی ٹانگوں کو نشانہ بنایا اور متعدد گولیاں ماری جس کے باعث بچے کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا علاج ایک سرکاری اسپتال میں کیا جارہا ہے۔