(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )غیر قانونی صہیونی ریاست نےگذشتہ روز سے یوم کپورمنانے کے لیے فلسطینیوں کی طرف سے مزاحمتی خطرے کے پیش نظر محصور شہر غزہ مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عبرانی اخبار ہیوم کے مطابق اسرائیلی ماہرین کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے مقبوضہ فلسطین میں جو مظالم رواں رکھے ہوئے ہیں اس کا ردعمل شدید ہونا شروع ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
یہودیوں کا مذہبی تہوار”یوم کیپور“ فلسطینی آبادیوں کے داخلی اور خارجی راستے بند کرددیئے گئے
اسرائیلی ماہرین کی تجویز پر گذشتہ 14 سالوں سے غیر قانونی صہیونی محاصرے کاشہار شہر غزہ کی سرحد کو آمدورفت کے لئے مکمل طورپر بند کردیا گیا ہے صہیونی حکام کو خوف ہے کہ جس طرح فلسطین عوام کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کو تیز کر رکھا ہے اس کے کسی بھی رد عمل سے یہودی مذہبی تہوار میں رخنہ پڑ سکتا ہے۔ اس پابندی کے نتیجے میں فلسطینیوں کو منگل کی شام سے نقل و حرکت کی اجازت نہیں۔ نہ ہی فلسطینی مزدور پابندی جاری رہنے تک اپنے کام کاج پر نہیں جا سکیں گے۔ حتٰی کہ غزہ راہداری بھی مکمل طور پر بند رہے گی۔