(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عوفر چیک پوسٹ پر فلسطینی نوجوان کو زخمی کرنے کے دوران صہیونی فوجی کی گولی اپنے ہی ساتھی کو لگ گئی تاہم زخم معمولی نوعیت کے بنائے جارہے ہیں۔
اسرائیلی فوجی ریڈیو کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں منگل کو عوفر چیک پوسٹ کے قریب ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں کو تیز رفتار گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی، مبینہ حملہ آورپر صہیونی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا تاہم اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے چلائی جانے والی ایک گولی ساتھی صہیونی فوجی کی ٹانگ میں بھی لگی۔