• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج نے ایک اور فلسطینی خاندان کو بے گھر کردیا

املاک کی تعمیر کے لئے اسرائیل حکومت سے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث ان کو مسمار کیا گیاہے ، اسرائیلی فوج

منگل 04-10-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج نے ایک اور فلسطینی خاندان کو بے گھر کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی قابض فوج نے صرف مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں دو ہفتوں کے دوران  فلسطینی شہریوں کے 50 عمارتی ڈھانچے مسمار کئے جس کے  نیتجے  میں ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔

غیر قانونی صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بے دخل کرنے کے لئے منظم انداز میں مسماری کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے قراردادوں کی منظوری اور دیگر عالمی اداروں کی جانب سے مسلسل مذمت کے باوجود غاصب ریاست فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے آٹھ مزید گھروں کو مسمار کردیا

گذشتہ روز صہیونی فورسز نے الخلیل شہر کے قریب مغربی کنارے میں واقعہ مسافر یطا میں مسماری کی کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی شہری محمود العمور کےرہائشی مکان سمیت تین گھروں کو مسمار کردیا ، اسرائیلی فوج نے مسماری کی جواز دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تینوں املاک غیر قانونی طوپر تعمیر کی گئیں تھی ان املاک کی تعمیر کے لئے اسرائیل حکومت سے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث ان کو مسمار کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 1948 سے اب تک غاصب صہیونی ریاست  نے  500 سے زائد فلسطینی دیہات اور قصبوں کو تباہ کیا ہے۔ قابض ریاست کے ہاتھوں مسمار کیے گئے گھروں کی تعداد تقریباً 170,000 سے بھی زائد ہے  جس کے باعث  خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 10 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔

Tags: اسرائیلیصہیونیفلسطینیمسافر یطامقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.