(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکہ کا کہنا ہے کہ کمسن فلسطینی بچے کی شہادت کا واقعہ افسوس ن اک ہے "ہم بچے کی موت کے حالات کی مکمل اور فوری تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے گذشتہ روز صہیونی فوج کی دہشت گردی کے باعث خوف سے دل بند ہوجانے کے سبب شہید ہونے والے سات سالہ فلسطینی بچے کے واقع کی فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "امریکہ ایک معصوم فلسطینی بچے کی موت کے بارے میں جان کر دل شکستہ ہے۔
یہ بھی پڑھی
سات سالہ فلسطینی بچے کی شہادت کی بین القوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سے "ہم بچے کی موت کے حالات کی مکمل اور فوری تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں”
واضح رہے کہ گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی جرائم پیشہ فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم میں تقوع میں "خربت الدیر” کے مقام پر الخانسہ اسکول پر دھاوا بولا اور فلسطینی طلباء کو گرفتار کرنے کرنے کے لئے ان کا تعاقب کیا اس دوران دوسری جماعت کا طالب علم سات سالہ ریان یاسر سلیمان خوف کے مارے دل بند ہونے کے باعث بلندی سے گر کر شہید ہوگیا۔