(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج پر ہونے والے حملوں کے بعد دہشتگردانہ کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔
فلسطینی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق آج صبح غیر قانونی صہیونی ریاست کی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے شمال میں واقع بیت عمر سمیت دیگر علاقوں سے 4 کم سن بچوں اور دوخواتین سمیت 6 فلسطینی شہریوں کو گرفتارکرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی جاری، چار فلسطینی شہید متعدد زخمی، درجنوں گرفتار
اسرائیلی فوج نے علی الصبح چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی اور مکینوں کو تشدد کانشانہ بنایا ، غیر قانونی اقدام کے خلاف فلسطینیوں نے مزاحمت کی جس کو روکنے کے لئے صہیونی سیکیورٹی فورسز نےآنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جس کے باعث دسیوں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
گرفتار کئے جانے والوں میں دو خواتین ، 26 سالہ ام فادی ، مایہ شھواد شامل ہیں جبکہ کم سن بچوں میں 14 سالہ غسان عبد الحفیظ مسعودہ 14 سالہ رفعت قفیشہ، 15 سالہ نادر عبدالحفیظ ابو مائلہ اور 12 سالہ رعد حسین ابو سنینا شامل ہیں ۔