• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی زندان میں بغیر جرم کے قید مزید فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

انچوں فلسطینیوں کی صحت بھی خراب ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ انھیں طبی امداد کی ضرورت پڑے گی جو صہیونی حکام فلسطینیوں کو فراہم نہیں کرتے ہیں ۔

بدھ 28-09-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی زندان میں بغیر جرم کے قید مزید فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیل میں بغیر کسی جرم کے قید دیگر پانچ فلسطینیوں کی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال  پانچویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے گرفتار ہونے والے دیگر پانچ فلسطینی شہریوں نے بہ طور احتجاج  بھوک ہڑتال  شروع کی ہے جو پانچویں روز میں داخل ہوچکی ہے ، پانچوں فلسطینیوں کی صحت بھی خراب ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ انھیں طبی امداد کی ضرورت پڑے گی جو صہیونی حکام فلسطینیوں کو فراہم نہیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صہیونی فوج کی فائرنگ، 16سالہ نوجوان شہید، 100سے زائد زخمی

فلسطینی احمد حارث کی بہن اسماء نے بتایا ہے کہ ان کے بھائی کو 114 دنوں سے بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ جبکہ اس کی صحت اچھی نہیں ہے۔ اس لیے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو اس جانب متوجہ کرنا چاہیے۔ تاکہ ان کے بھائی کی رہاائی ممکن ہو سکے۔

ایک اور فلسطینی قید کی ہمشیرہ رہیب نے بتایا ‘ ان کے بھائی کی حالت اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ اس کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔  ان کے بھائی کو بڑھاپے اور خراب صحت کے باوجود جیل میں رکھا گیا ہے۔ حتی کہ  قیدیوں کو جیل میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

Tags: اسرائیلیانتظامی حراستبھوک ہڑتالصہیونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.