(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے ایک فلسطینی اسپتال پر دھاوا بولا اور آ نسوگیس کی شدید شیلنگ کی جس سے اسپتال میں موجود مریضوں سمیت متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں فلسطینی اتھارٹی کے زیر اہتمام سرکاری اسپتال پر صہیونی فوج نے اچانک دھاوا بولا اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے باعث اسپتال میں زیر علاج مریضوں سمیت طبی عملے اور تیمارداردم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے ۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتال پر حملے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمت کاروں کا خوف، صہیونی فوجی نے ساتھیوں پر گاڑی چڑھادی
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے دیہات میں اسرائیلی قابض فوج کے حملوں اور فلسطینیوں اور ان کی زمینوں اور املاک کے خلاف خلاف ورزیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔قابض فوج جان بوجھ کر فلسطینی اسپتالوں اور طبی عملے کو نشانہ بناتی ہے تاکہ ان پر روزانہ حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے علاج میں رکاوٹ پیداکی جاسکے ۔