(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایک جانب صہیونی ریاست مسجداقصیٰ کی بنیادیں کھودنےمیں مصروف ہے تو دوسری جانب صہیونی بستیوں کی تعمیر میں غیر معمولی تیزی دیکھائی جارہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر اور اسرائیلی غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے سربراہ غسان دغلس نے اسرائیلی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں نئی غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر کے لئے بیس لاکھ شیکل کی رقم مختص کی ہے ۔
دوسری جانب صہیونی ریاست کے ایک وزیر زئیف الکین کا کہنا ہے کہ ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر شہر کے مین بازار میں قائم صہیونی بستی کی تعمیر پر ڈھائی لاکھ شیکل خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایلاد ایسوسی ایشن کی طرف سے کی جانے والی کھدائی کے باعث مخدوش ہوگئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی کا صہیونی آبادکاروں پر حملہ، آٹھ زخمی، صہیونی فوج نے حملہ آور کو شہید کردیا
واضح رہے کہ ایلاد ایسوسی ایشن پرانے شہر ی کے قریب باب المغربیہ کے جنوب اور مسجد اقصیٰ کے جنوب میں امویہ دور کے محلات کے نزدیک بھی کھدائی کر رہی ہے جس کے باعث مسجد اقصیٰ کی بنیادیں کھوکھلی کی جارہی ہیں۔