• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے مزید تین گھر مسمار کردیئے

دونوں بے گھر ہونےوالے افراد خانہ کی بچوں سمیت  تعداد 17 ہے۔ جنہیں اچانک صبح سویرے ہی اپنے گھروں کی تباہی دیکھنا پڑی ہے

جمعہ 23-09-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے مزید تین گھر مسمار کردیئے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی جانب سے مسماری کے یہ واقعات  مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرقی علاقے عین سامیہ  میں پیش آئے ہیں۔   

فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض  صہیونی فوج اور قابض صہیونی اتھارٹی کے ملازمین نے بدھ کے روز صبح سویرے عین سامیہ میں حسن کعابنہ اور ناجع کعابنہ کے گھروں پر اچانک  دھاوا بول دیا اور دونوں کے گھروں کو مسمار کرکے انہیں بے گھر کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں بے گھر ہونےوالے افراد خانہ کی بچوں سمیت  تعداد 17 ہے۔ جنہیں اچانک صبح سویرے ہی اپنے گھروں کی تباہی دیکھنا پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلسطینی مزاحمت کاروں کی صہیونی فوج سے جھڑپیں، متعدد زخمی

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ‘اوچھا’ کی ایک حالیہ رپورٹ کےمطابق تیس اگست سے چار ستمبر تک اسرائیلی قابض فوج اور اتھارٹی نے مختلف جگہوں پر مسماری کی کارروائیاں کر کے 44 رہائشی ڈھانچے  تباہ کیے ہیں۔  ان میں مغربی کنارے  اور یروشلم میں تباہ کیے گئے گھر بھی شامل ہیں۔

ایک اور تازہ واقعے کے دوران اسرائیلی قابض اتھارٹی نے ایک فلسطینی شہری کا گھر بقیعہ نامی گاوں میں بھی مسمار کر دیا ہے۔ یہ گھر نقب کے صحرائی علاقے میں واقع تھا۔  گھر کے مالک سلیم ابو عصیدہ کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی اتھارٹی کے اہلکاروں نے بلڈوزروں کی مدد سے گھر کو مسمار کیا ۔

Tags: صہیونیفلسطینیمسمارناجع کعابنہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.