(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سمجھ سے بالا تر ہے کہ آخر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا شوشہ بار بار کیوں چھوڑا جاتا ہے، قوم کامتفقہ موقف ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے غیر قانونی صہیونی ریاست کے میڈیا ذرائع پر چلنے ولی خبروں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اور سابق چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ نسیم اشرف کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے جہاں وہ صہیونی ریاست کے صدر سمیت اہم شخصیات سےملاقات کریں گے ، پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ آخر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا شوشہ بار بار کیوں چھوڑا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان وفد کی صہیونی ریاست آمد، اہم شخصیات سے ملاقات، رپورٹ
علی محمد خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کامتفقہ موقف ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، 22 کروڑ عوام اس شخص کی سیاست ختم کر دیں گے جو ایسی غلط بات کرے گا۔