(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صہیونی آبادکاروں نے گاڑیوں اور گھروں کو ہی ہی نقصان نہیں دیا بلکہ زرعی زمینوں پر آگ لگادی اور تیار فصلوں کوبھی تباہ کردیا۔
فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق گذشتہ روز علی الصبح درجنوں مسلح صہیونی آبادکاروں کے گروپ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے وادی الحسین پر اچانک حملہ کیا اور کئی گھروں اور کاروں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کی کھڑکیاں اور شیشے توڑ دیےاور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ۔
صبح سویرے ہونے والے اس منظم حملے میں شرپسند صہیونی آبادکاروں کو اسرائیل سیکیورٹی فورسز کی اجازت حاصل تھی جنہوں نے گھروں اور گاڑیوں کو تو نقصان دیا ساتھ ہی ساتھ فلسطینیوں کی زرعی زمینوں پر آگ لگادی جس کے نتیجے میں تیار فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی آباد کاروں کے جتھے ناجائز یہودی بستی کریات عرب سے آئے تھے جو حملہ کرنے کے بعد باآسانہ اس غیر قانونی صہیونی بستی میں چلے گئے ۔