(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جرمنی، فرانس، بھارت اور برطانیہ سمیت نیٹو نے بھی مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی غاصب صہیونی ریاست کے زیر اہتمام مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع صحرائے النقب میں ہونے والی بین القوامی فوجی کانفرنس میں دنیا بھر سے امریکہ ، بھارت ، برطانیہ ، مراکش اٹلی، جمہوریہ چیک، سلوواکیہ، جرمنی،فرانس اور نیٹوسمیت چوبیس ممالک نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل کا عالمی فوجی قیادت کی کانفرنس بلانے کا اعلان
قابض فوج کے چیف آف اسٹاف ایوب کوہاوی کی قیادت میں 12 سے 15 ستمبر تک جاری رہنے والی "اسرائیل میں اپنی نوعیت کی پہلی” کانفرنس گذشتہ روز اختتام پزیر ہوگئی جس میں امریکہ کے چیف آف اسٹاف، سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر اور امریکی فوج کے مستقبل کے سربراہ نے بھی وفد کے ہمراہ شرکت کی ۔
قابض فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ان مشقوں میں فوجی صلاحیتوں کے ٹیسٹ اور غیر ملکی فوجوں کی شرکت کے ساتھ جنگی طریقوں کی تربیت شامل تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ مشقیں جن میں تمام فوجی شعبوں نے حصہ لیا، ایک جدید جنگی انداز کو نقل کیا جو مستقبل میں ممکنہ جنگی میدان کی حقیقت سے مطابقت رکھتا ہے۔