(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس نے اعلان کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں صہیونی شرپسندی اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی ٓڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ترجمان محمد حمادہ نے اپنے ایک بیان میں واضح اور دو ٹوک انداز میں یہودیوں کی آنے والی تعطیلات کے دوران مسجد اقصیٰ میں صہیونی شرپسندی، یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی اور تلمودی تعلیمات کی آڑ میں مسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی روکنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی تہواروں کی تعطیلات کےدوران صہیونی ریاست سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قبلہ اول کی بے حرمتی اور انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے مقدس مقام میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
10میں سے 6 صہیونی اسرائیل میں خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں
انھوں نے کہا کہ قبلہ اول میں قابض دشمن اور اس کے غیر قانونی آباد کار جو اشتعال انگیزی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ بہت خطرناک ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دراندازی کے ذریعے نئے حقائق کو ثابت کرنا چاہتا ہے، جن میں سب سے اہم مسجد اقصی کی زمانی اور مکانی بنیادوں پر تقسیم کی سازش ہے۔
انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ضروری لمحے کی حد تک ہوشیار رہیں۔ خاص طور پر القدس اور غرب اردن کو قبلہ اول کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع کے لیے تیار ہےاور ہم مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے اور اس کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیں گے۔