(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز مزاحمت کاروں کے حملوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کے باعث بغیر کسی جرم کے بلا امتیاز فلسطینی بچوں اور خواتین کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فورسز فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں سے خوفزدہ ہے جس کے ردعمل میں نہتے فلسطینوں کی گرفتاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف غلاقوں میں چھاپہ مار مہم کے دوران خواتین اور بچوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج ہمہ وقت کئی محاذوں پر نہیں لڑ سکتی، اسرائیلی سروے
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے صرف گذشتہ ماہ اگست کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں کی گئی کارروائیوں کےدوران 39 بچوں اور 16 خواتین سمیت 475 افراد کو حراست میں لیا تھا۔صہیونی جیلوں میں اس وقت 2 خواتین سمیت 4550 فلسطینی قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔ 175 بچے اور 730 دیگر افراد کو بغیر کسی الزام کے انتظامی قید میں رکھا گیا ہے۔