(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) متحدہ عرب امارت کے صدرنے اسرائیلی ہم منصب کو اماراتی خلائی تقریب میں شرکت کےلئے باضابطہ دعوت دی ہے۔
متحدہ عرب امارت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے غیر قانونی صہیونی ریات اسرائیل کے صدر اضحاک حر زوگ کو ستمبر میں متوقع خلائی پروگرام میں شرکت کی سرکاری سطح پر دعوت دی ہے ، اس تقریب میں پوری دنیا سے خلائی شعبے اور صنعت سے تعلق رکھنے والے ماہرین شرکت کریں گے۔ اس موقع پر یہ ماہرین بین الاقوامی سطح پر خلائی منصوبوں اور پالیسیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ 2020 میں معاہدہ ابراہیم کے تحت قائم ہونےو الے ان تعلقات کو دوسال کا عرصہ بیت گیا ہے ، فی الحال اماراتی وزیر خارجہ اسرائیل کے دورے پر ہیں۔