(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی ریڈیو نے صہیونی آبادکار کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے تاہم غیرقانونی صہیونی بستیوں کی کونسل نے کسی صہیونی کے فلسطینی مزاحمت کار کے ہاتھوں زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی ریاست اسرائیلی فوج کے ریڈیو نےاپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے جنوبی قصبہ یطہ کے مشرق میں تعمیر کردہ غیر قانونی صہیونی بستی “کرمئیل” میں ایک فلسطینی مزاحمت کار نے ایک صہیونی آبادکار پر فائرنگ کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمت کاروں کے حملوں سے پریشان صہیونی فوج کا گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ سے 20 سالہ صہیونی آبادکارکے سینے اور بازو پر گولیاں لگیں ہیں جس کو سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
واقع پر اپنے ردعمل میں غیر قانونی صہیونی بستی “کرمئیل” کی سیٹلمنٹ کونسل نے ایسی کسی فائرنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی صہیونی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن دوسری جانب اسرائیلی کے معروف عبرانی اخبار يديعوت احرنوت نے اپنی رپورٹ میں فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آور نے یہودی مذہبی تعلیمات کے ایک اسکول میں طالب علموں کو نشانہ بنانے کے بعد ڈیڑھ کلومیٹر دور ایک اور گاڑی پر بھی فائرنگ کی جس کے بعد حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔