(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی آبادی پر حملہ کی ،شدید ردعمل میں ایک صہیونی آبادکار شدید زخمی ہوگیا، اسرائیل فوج نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے قصبے مسافر یطا میں فلسطینیوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر تعمیر ہونے والی غیر قانونی صہیونی بستی "ماعون” کے درجنوں غیر قانونی صہیونی آبادکاروں نے حملہ کیا ،آباد کاروں کے حملوں کے خلاف فلسطینی شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا اور کم سے کم ایک صہیونی آبادکار کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی ریاستی سرپرستی میں شرپسند آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں مسلح صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا تاہم فلسطینی نوجوانوں نے بھرپور ردعمل دیا جس کے بعد آبادکارفرار ہوگئے۔
صہیونی آبادکاروں کےساتھ ہونے والے تصادم کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ۔